مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اکثریت حاصل کرے گی، برطانوی جریدہ اکانومسٹ

FOOLS_NIGHTMARE

Elite Member
Joined
Sep 25, 2018
Messages
32,112
Reaction score
52,399
Reputation
2,286.1
Country of Origin
Country of Residence
مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی، تحریکِ انصاف کے فوج کے ساتھ مخالفانہ تعلقات ملک میں بدامنی پھیلنے کا باعث بن سکتے ہیں،جریدہ اکانومسٹ کے ریسرچ اینڈ انیلسز ڈویژن کی رپورٹ۔
1703789634683.png
لندن (تھرسڈے ٹائمز) — برطانیہ کے دی اکانومسٹ گروپ کے ریسرچ اینڈ انیلسز ڈویژن ”اکانومسٹ انٹلیجنس
یونٹ“ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئندہ برس فروری میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔


اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے پیشین گوئی کی ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے جبکہ ملک کی طاقتور فوج کے ساتھ بھی مسلم لیگ (ن) کے تعلقات بہتر ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں قائم بین الاقوامی سطح کے انٹیلیجنس یونٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے جیل میں قید ہونے کے باوجود ان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف خاصی مقبولیت رکھتی ہے جبکہ فوج کے ساتھ اس کے مخالفانہ تعلقات کے باعث ملک کے اندر بدامنی پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے۔

اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اس بات سے قطعِ نظر کہ کون سی جماعت الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو گی، نئی آنے والی حکومت کا فوکس فنڈز تک مسلسل رسائی کو یقینی بنانے کیلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی اصلاحات کو نافذ کرنے پر ہو گا جبکہ انرجی، ایوی ایشن اور شپنگ جیسے خسارے کے شکار شعبوں کی نجکاری اور ڈومیسٹک انرجی انڈسٹری کو متاثر کرنے والے لیوریج لیول میں کمی پر بھی توجہ دینا ہو گی۔

اکانومسٹ گروپ کے ریسرچ اینڈ انیلسز ڈویژن کے مطابق نئی منتخب حکومت کا فوکس آئندہ برس مارچ میں آئی ایم ایف کے موجودہ پیکیج کے مکمل ہونے کے بعد ایک اور توسیعی فنڈ کے حصول پر ہو گا تاکہ ادائیگیوں میں توازن کو برقرار رکھا جا سکے۔

اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق معاشی لحاظ سے پاکستان کا چین پر انحصار جاری رہے گا جو کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ انفراسٹرکچر میں ترقی کیلئے بھی پاکستان کا اہم پارٹنر رہا ہے تاہم چین پاکستان میں تازہ سرمایہ کاری کیلئے ایک پیمائشی نقطۂ نظر اپنائے گا جبکہ اس کی توجہ صرف یقینی اور سٹریٹیجک اہمیت کے حامل منصوبوں پر ہو گی۔

رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ مضبوط روابط کا خواہاں رہے گا جبکہ امریکہ کے ساتھ بھی تعلقات برقرار رہیں گے۔
 
یہ کیڑا دماغ میں نہیں ہوتا سر جی
میں نے ان سے لمبی بحثیں کین تھین انکو بلاک کرنے سے پہلے

میں یہ نہیں کہتا کہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کرو یا پی ٹی آئی اچھی پارٹی ہے ۔ لیکن ایک با شعور انسان نون لیگ کو کیسے سپورٹ کر سکتا ہے ۔ کیا انسان کا ضمیر اس قدر مردہ اور انسان اتنا جاھل بھی ہو سکتا ہے ؟ میرا اس سے بس یہی سوال تھا انکا بار بار بچگانا جواب تھا شوق اپنا اپنا پسند اپنی اپنی
پھر مین نے ایک بیماری کے بارے میں پڑھا جس میں انسان وہ کرنا چاہتا ہے جس سے اکثریت کو اختلاف ہو یہ ایک طرح کا ڈس آرڈر ہے اور اس سے انسان کو سکون ملتا ہے ۔ وہ چیز جو اکثریت کی نظر میں درست ہو اس کے خلاف جا کر اپنی انا کو تسکین دینا ۔ تب سے بھث بند ہو گئی ۔
 
it is so obvious, what's "news" in the news? even a kids knows what is going on.

it will be so ridiculous to watch when the results will come out.

what i don't understand why the likes of Mariyum running around to file nomination papers from the constituencies where they won't face a strong opposition, baksheesh is already committed.
 
یہ ہے اس آرٹیکل کا لکھاری

To view this content we will need your consent to set third party cookies.
For more detailed information, see our cookies page.
 
I dont think anyone will be give a majority, we all know we're not getting a free and fair election. Will probably have a PDM like set-up, those behind the scene will continue running the show, boot lickers will do what they do. Can't wait to see it all fall apart, only a matter of time, this time they're not letting anyone run off to London that's for sure.
 

Users who are viewing this thread

Pakistan Defence Latest

Back
Top