Stupid & Funny from Around the World



1766590763482.png


ایک ریٹائرڈ جنرل کو وزیرِ تعلیم لگا دیا گیا۔ وہ اسکول کے دورے پر تشریف لائے تو سیدھا کلاس میں تشریف لے گئے۔
اتنی دیر میں ہیڈ ماسٹر اور کلاس ٹیچر بھی دوڑتے ھوئے موقع پر پہنچ گئے۔
‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌ ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌ ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌
"بچو ایک سوال کا جواب دو۔"
جنرل صاحب نے کہا،

"ایک ٹرین 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آ رہی ہے، جس اسٹیشن پر اس نے رکنا ہے وہ تین میل کے فاصلے پر ہے ،آپ بتائیں میری عمر کیا ہے؟"

بچے ایک دوسرے کا منہ دیکھ رہے تھے، کسی نے بھی ہاتھ کھڑا نہ کیا۔

کلاس ٹیچر نے سفارش کی،
"سر بچے ہیں سوال سمجھ نہیں سکے، پلیز سوال ایک دفعہ پھر دہرا دیجئے۔"

"ایک ٹرین 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آ رہی ھے، جس اسٹیشن پر اس نے رکنا ہے، وہ تین میل کے فاصلے پر ہے ،آپ بتایئے میری عمر کیا ہے؟" انسپکٹر صاحب نے سوال پھر دھرا دیا،

نتیجہ پھر وہی تھا کہ بچے کبھی اپنے ماسٹروں کا منہ دیکھیں اور کبھی ایک دوسرے کا،

"سر اصل میں آج کل گرمی بہت ہے اور ہمارے اسکول میں پنکھے بھی نہیں ہیں، بچے سوال کو سمجھ نہیں سکے۔
آپ مہربانی کر کے پھر سوال کو دہرا دیجئے۔"
ہیڈ ماسٹر نے بھی گزارش کی۔

جنرل صاحب نے سوال پھر دہرا دیا،

اس بار، ایک بچے نے دونوں ہاتھ لہرانے شروع کر دیئے، کلاس ٹیچر اور ہیڈ ماسٹر نے ایک دوسرے کو حیرت کی نگاہوں سے دیکھا،

جنرل صاحب نے بچے کو کھڑا ہو کر جواب دینے کے لئے کہا،

"سر آپ کی عمر 50 سال ہے۔"
بچے نے نہایت اعتماد سے جواب دیا،

جنرل کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا، اس نے جھٹ جیب سے ایک ہزار روپے نکال کر بچے کو انعام دیا، شاباش دی اور کلاس سے باہر قدم بڑھا دیئے۔

مگر وہ پھر واپس پلٹے اور اس بچے کو مخاطب کر کے پوچھا،
"جواب تو تمہارا 100٪ درست ہے مگر تمہیں یہ پتہ کیسے چلا کہ میری عمر 50 سال ہے جبکہ میں تین اسکولوں میں گھوم کر آیا ہوں، کسی کو جواب نہیں آیا۔"

جناب ہمارے پڑوس میں بھی ایک ریٹائر جنرل صاحب ہیں، ان کی عمر 50 سال ہے۔ وہ بھی آپ کی طرح ہی فضول چولیں مارتے ہیں اور بے تکی باتیں کرتے ہیں۔"
بچے نے جواب دیا،
😅😅😅
 

Users who are viewing this thread

Country Watch Latest

Back
Top