ایک نوجوان نے نیا انڈرویئر خریدا۔ سوچا: “یہ گاؤں والوں کو ضرور دکھانا ہے، تاکہ سب جان لیں کہ اب میں بھی فیشن کی دنیا میں داخل ہوچکا ہوں!”
بس پھر کیا تھا، صبح سویرے دھوتی باندھی اور نکل کھڑا ہوا۔ جہاں بھی دو چار لوگ کھڑے دیکھے، وہیں کوئی بہانہ بنا کر دھوتی ذرا سی اٹھا دیتا اور انہیں "انڈرویئر" دکھا دیتا تھا! یوں ہر بہانے کے ساتھ نیا "انکشاف" ہوتا۔ گاؤں والے حیران، کچھ مسکرا کر منہ موڑ لیتے، کچھ کہنے لگے “بیٹا، گرمی کا اثر ہے شاید!”
پھر سارے گاؤں کا چکر لگا کر جب گھر پہنچا تو الماری کی طرف نظر پڑی اور کیا دیکھتا ہے؟ وہی نیا انڈرویئر تو الماری کے ساتھ لٹک رہا تھا!
یہی حال سندھ پر مسلط ٹولے کا ہے۔ کام کچھ کیا نہیں اور دکھاتے پھرنے کا شوق بہت ہے۔