RescueRanger
Meme Lord

پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئر پرسن مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ دہرے معیار کی وجہ سے مغرب کی قیادت میں قائم عالمی نظام دم توڑ رہا ہے۔
چین میں ورلڈ پیس فورم سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ سے ایک نئے عالمی نظام کے ابھرنے کا وقت آ گیا ہے۔
مشاہد حسین سید نے چین کی سفارت کاری کی تعریف کی اور پاکستان و چین کے تعلقات کو منفرد قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ چین ایک اصول پسند طاقت ہے جو خلیج میں کشیدگی کے دوران تمام فریقین کا اعتماد حاصل کیے ہوئے ہے۔
مشاہد حسین سید نے کہا پاکستان اور چین کے تعلقات آئرن برادر ہڈ میں تبدیل ہوچکے، دونوں ممالک کی دوستی کی حالیہ بین الاقوامی تعلقات میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
Source:
https://jang.com.pk/news/1600716
https://jang.com.pk/news/1600716


