Stupid & Funny from Around the World

---
*مزاحیات*
*ڈاکٹر محمد یونس بٹ*

پچھلے دنوں ہارورڈ یونیورسٹی میں مختلف ممالک کے طلباء کو گھوڑے پر آرٹیکل لکھنے کو کہا گیا تو ہر طالب علم نے اس کا الگ موضوع رکھا ۔
فرانسیسی طالب علم کا موضوع
*گھوڑوں کی جنسی زندگی*
انگریز کا *گھوڑوں کا شکار*

کینیڈین طالب علم کا *صحت مند گھوڑوں کی افزائش نسل کے جدید طریقے*
امریکی کا *گھوڑوں میں گدھا پن*
بھارتی طالب علم کا مضمون
*گھوڑوں کو رام کرنے کے طریقے*

جبکہ پاکستانی طالب علم کا موضوع *گھوڑے اور تحریک عدم اعتماد*

ان فلیمگ نے کہا ہے *گھوڑا وہ شے ہے جو دونوں سروں سے خطرناک اور درمیان سے بے آرام ہوتا ہے* ۔
ویسے یہ واحد جانور ہے جو جوتے بھی پہنتا ہے ، ہر ماہ اس کے نئے نعلین لگوانے پڑتے ہیں ۔
*گھوڑا نہ ہو تو کوئی پنجابی فلم نہیں بن سکتی* کیونکہ جب تک سلطان راہی کو گھوڑے پر نہ بٹھاو ، وہ ڈائیلاگ نہیں بول سکتا ۔

گھوڑوں کو ہم نے وہ مقام دیا ہے جو شاید کبھی گھوڑوں نے بھی ہمیں نہ دیا ہو ۔
*امریکہ کی حکومت بدلنے میں جو رول "گدھے" کا ہے ، وہی ہمارے ہاں گھوڑے کا ہے* سو جو بھی تحریک چلتی ہے، وہ انہیں اعتماد میں لے کر چلتی ہے ۔​
 

Users who are viewing this thread

Back
Top