Urdu Poetry / Jokes / Literature

برصغیر کے لوگوں میں 4 کے ہندسے کی بہت اہمیت ہوتی ہے

جیسے

4 دن کی چاندنی اور
پھر اندھیری رات۔

4 کتابیں کیا پڑھ لیں
خود کو گورنر سمجھتا ہے۔

4 پیسے کمائیں گے
تب پتہ چلے گا۔

4 پیسے کو ترسے گا اگر خیال سے خرچ نہ کیا تو

4 پیسے کیا کما لیۓ
اوقات ہی بھول گئے۔

آخر ہماری بھی 4 لوگوں میں عزت ہے۔

یہ بات 4 لوگ سنیں گے تو کیا سوچیں گے؟

4 دنوں کی آئی ہوئی بہو کے ایسے تیور ۔

وہ آئی اور 4 باتیں
سنا کر چلی گئی۔

تم سے تو 4 قدم
بھی نہیں چلا جاتا

آنکھیں 4 ہو گئیں

4 چاند لگا دئیے

اگر 4 لوگ پڑھیں گے تو کم از کم 4 پل کے لئے ہی سہی، مسکرائیں گے تو !

عمر دراز مانگ کے لائے تھے 4 دن

2 آرزو میں کٹ گئے ، 2 انتظار میں
 

Users who are viewing this thread

Country Watch Latest

Latest Posts

Back
Top