Urdu Poetry / Jokes / Literature

پاکستان کے مایہ ناز اداکار، صداکار، انگلش، اردو سٹیج ڈرامے کے نامور ڈائریکٹر مشہور زمانہ محترم ضیاء محی الدین۔ ماشاءاللہ ماشاءاللہ اکانوے برس کی عمر میں بھی صحت تندرستی کا راز صرف اپنے کام سے عقیدت اور محبت ہے۔

آج بھی وہ دفتری امور ایمانداری کے ساتھ نبھا رہے ہیں .آج بھی وہ تھیٹر کی کلاسز لیتے ہیں اور آجکل اسٹیج تھیٹر کی ریہرسل میں بھی مصروف ہیں۔ اللہ سبحان تعالٰی انہیں صحت تندرستی والی لمبی زندگی عطاء فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔
Photo Courtesy: Raju Jamil

1652355656195.png
 
.,

سبط علی صبا کا ایک شعر اردو ادب میں ضرب المثل کی حیثیت رکھتا ہے
دیوار کیا گری مرے خستہ مکان کی
لوگوں نے میرے صحن میں رستے بنا لئے

...................
 
,.
اک فقر سکھاتا ہے صیاد کو نخچیری
اک فقر سے کھلتے ہیں اسرار جہاں گیری
اک فقر سے قوموں میں مسکینی و دلگیری
اک فقر سے مٹی میں خاصیت اکسیری اک فقر ہے شبیری
، اس فقر میں ہے میری میراث مسلمانی،سرمائہ شبیری
نگاہ فقر میں شان سکندری کیا ہے
خراج کی جو گدا ہو، وہ قیصری کیا ہے

...................
 

Users who are viewing this thread

Back
Top